ابنا: قاہرہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مصر کے انتخابي کميشن کے سربراہ عبدالمعز ابراہيم نے ايک پريس کانفرنس ميں اعلان کيا ہے کہ تيسرے مرحلے ميں نو صوبوں ميں ہونے والے انتخابات ميں بھي اسلام پسند کامياب رہے ہيں - انہوں نے بتايا کہ اس مرحلے ميں چھياسي لاکھ چھپن ہزار لوگوں نے ووٹنگ ميں حصہ ليا-
اس رپورٹ کے مطابق اخوان المسلمين کي سياسي شاخ آزادي اور انصاف پارٹي نے اس مرحلے ميں سينتيس فيصد اور النور پارٹي نے تيئيس فيصد ووٹ حاصل کئے - مصر ميں پارلماني انتخابات کے تيسرے مرحلے کے دوسرے دور ميں دس اور گيارہ جنوري کو ووٹ ڈالے جائيں گے -
مصر ميں پارلماني انتخابات تين مرحلے ميں انجام پائے اور ہر مرحلے کو دو ادوار ميں تقسيم کيا گيا ہے.
...............
/169